پروجیکٹ امیر خسرو

اردو زبان کا آغاز شمالی ہند میں 12 ویں صدی میں ہوا تھا۔ اردو زبان نے دنیا کو بہت سے عظیم شاعر دیئے ہیں۔ اردو کے  پہلے بڑے شاعر حضرت امیر خسرو (1253–1325) تھے جنھوں نے بہت سی نظمیں اور دوحے لکھے۔ اردو ادب میں بعد کے عرصے میں  بہت  سے شعراء الگ الگ علاقوں میں ابھرے اور  اردو کو طویل عرصے سے ایک اہم زبان کے طور پر تسلیم کیا جاتا رہا ہے ۔ 1947 کے بعد اس کا انتخاب بطور پاکستان کی قومی زبان ہوا۔ برطانیہ ، امریکہ ، کینیڈا ، ہندوستان ، اور مشرق وسطی بشمول دنیا بھر میں اردو بولی جاتی ہے

تاہم ، اردو زبان کے وسائل میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔

ہندوستان میں 2011 کی مردم شماری  میں2001 سے اردو بولنے والوں کی تعداد میں 1.5٪ کمی کا انکشاف ہوا ہے ۔ 2011 مردم شماری کے مطابق اردو ہندوستان میں چھٹی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان تھی جو2001 کے بعد گر کر ساتویں نمبر پر آگئی ہے۔ اردو کو اپنی مادری زبان کے طور پر رجسٹر کرنے والے لوگوں کی بڑی تعداد  اتر پردیش اور بہار ریاستوں سے آتے ہیں۔ 2011کی مردم شماری میں اردو بولنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

۔ ان اعداد و شمار اردو کی تعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ وقت کے ساتھ اردو بولنے اور پڑھنے والوں میں کمی آرہی ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اردو کے سیکھنے کے ذرائع  یا تو دستیاب نہیں ہیں یا ان تک لوگوں کی رسائی نہیں ہے۔

 اردو کو فروغ دینے کے لئے متعدد تنظیموں کی جانب سے بہت سی اہم کوششیں کی گئیں ہیں جس میں ریختہ فاؤنڈیشن اور اردو اکیڈمی شامل ہے۔ تاہم ،  ان تنظیموں کے ذریعہ اردو ادب کو فروغ دینے کے لئے کئے گئے اچھے کاموں کے باوجود  ے ، اردو بولنے والوں کی تعداد تیزی سے گرتی ہی جا رہی ہے۔ اردو سیکھنے اور اس کے استعمال کو عام کرنے  کی ان کوششوں کے علاوہ ہمیں اردو کے استعمال کو عام زندگی سے جوڑنے اور روزمرہ استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔

۔ اس ڈیجیٹل دور میں ، جہاں آبادی کا زیادہ تر حصہ انٹرنیٹ پر انحصار کرتا ہے اردو زبان کے digital وسائل کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اردو زبان کو فروغ دینے اور بچانے کے لئے  کچھ بڑے اقدامات کریں۔

اقدامات

پروجیکٹ چار فیزسس میں ہے . تفصیل کے لئے سرخی پر کلک کریں

اردو میں جانکاری تلاش کر سکنے کے لئے گوگل کی طرز پر ایک سرچ انجن بنانا اور امیزن الیکسا کی طرز پر ایک وائیس اسسٹنٹ بنانا۔ اردو کا کوئی مخصوص اردو سرچ انجن موجود نہیں ہے۔ اس کی وجہہ اردو کے بازار پر دھیان نہ دینا ۔ہے ۔ لہذا اردو میں کچھ بھی معلوم کرنا کافی مشکل ہے ۔  ایک سرچ انجن کسی زبان کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے  ۔ مثال کے طور پر ، گوگل سرچ انجن پر زیادہ تر سرچ مواد انگریزی میں ہے۔ یہی وجہ ہے جو انگریزی کو دوسری زبانوں کے مقابلے میں زیادہ مقبول بناتی ہے۔) اردو سرچ انجن اردو مواد کی تلاش آسان کردے گا

اردو کی کتابوں کو سرچیبل بنانے کے لئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی  OCR بنانا جو سکین کی گئی کتابوں کو ڈیجیٹلائز کر سکے ۔ اس تجویز میں ، ہم مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی اردو آپٹیکل تیار کرنے کی تجویز پیش کرتے ہیں۔  کریکٹر ریکگنیشن (OCR) اور اردو سرچ انجن مشین لرننگ  (ML) کا استعمال کریگا ۔ نتیجے میں اہم دستاویزات جیسے تحقیقی مقالے سب کے لئے آسانی سے دستیاب ہوں گے اور صارفین اور دنیا بھر میں اردو مواد کو ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد کریں گے۔

 اردو کا ایک ماڈرن اور اوپن سورس DTP  سافٹ ویر ڈیولپ کرنا

 اردو میں میڈیا پورٹل، ایپ وغیرہ شروع کرنے کی حوصلہ افزایئ، ٹریننگ، اور مفت ریسورسیس جیسے فری ویب ہوسٹنگ وغیرہ  ۔

اردو کے ویب فونٹ موجود تو ہیں مگر زیادہ تر سب کسی خاص میڈیا ہاوس کے لئے بنائے گئے ہیں اور ان کا کسی اور جگہ استعمال غیر قانونی ہے۔ Microsoft نے اپنے نئے ونڈو میں “Urdu Typesetting” نام کا فانٹ اسی وجہ سے شامل کیا ہے۔ ہمارے پروجیکٹ کے نتیجے میں بننے والے ہزاروں فانٹ public domain  میں ہونگے ۔ ان کا استعمال فری ہوگا ۔ فانٹ سے  بنانے سے موبائل اور ٹیبلٹ پر بھی اردو میں لکھا ہوا متن خوبصورت اور پڑھے جا سکنے لائق ہوگا

Join us in making in a new world.

Copyright © 2020 IQL Technologies Pvt Ltd. All rights reserved.

CIN U72501DL2018PTC341383 Reg. No. 341383